دہلی حکومت کے سرکاری اسپتالوں میں سرجری آپریشن کے مریضوں کو اب طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔حکومت نے اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن کے لئے 30 دن سے زیادہ
کی انتظار کی فہرست کو ختم کرنے کے مقصد سے
پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی یہ
بندوبست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی سکریٹریٹ میں آج منعقد ہ ایک پروگرام میں
اعلان کیا کہ اگلے ہفتے سے آپریشن کے لئے لوگوں کو لمبا انتظار نہیں کرنا
پڑے گا۔